انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف جھوٹ، مہنگائی اور بیڈ گورننس کا چالان کٹ چکا ہے، پاکستان کے عوام نے عمران نیاز ی کے خلاف چالان کاٹ دیا ہے . پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے، ظالم حکومت سے جان چھڑانے کے لیے سڑکوں اور پارلیمنٹ میں تمام جماعتوں کے ساتھ جدوجہد کریں گے . انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کی ہے، پی ڈی ایم بھی اپنا لائحہ عمل طے کر رہی ہے . حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی ملک کے سب سے بڑے مافیا ہیں، نیازی صاحب ہوش کے ناخن لیں، آپ کے نو رتن آ کر عوام کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں . ان کا کہنا ہے کہ اپنا گھر چند لاکھ میں ریگولرائز کرا لیا اور غریبوں کے لاکھوں گھر گرا دیئے، آپ نے معصوم عوام کو دھوکا دیا، آپ کو خدا کا خوف نہیں . پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کھلے گا تو عمران نیازی کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے . انہوں نے مزید کہا کہ اب احتساب ہو گا، آپ آٹا، چینی اسکینڈل میں اربوں روپے کی خورد برد کر رہے ہیں . حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ پوچھ لینا تھا کہ گرین لائن منصوبہ کس کا ہے، اپنا کام کرتے نہیں اور تختیاں لگاتے ہیں، گرین لائن کا افتتاح کرتے ہوئے انہیں شرم نہیں آتی . . .
(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کے رہنما، پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کے وزیر نے کہا ہے کہ مہنگائی مزید بڑھنی ہے، آپ نے نئے پاکستان کے چکر میں پرانا پاکستان بھی برباد کر دیا .
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم 4 سال سے آپ کے انتقام کا نشانہ بنے ہوئے ہیں، آپ نے عوام کو کبھی 1 کروڑ نوکریوں اور کبھی 50 لاکھ گھر دینے کا جھانسہ دیا .
متعلقہ خبریں