میں بغیر پلک جھپکائے ایک گھنٹے تک سورج کو دیکھ سکتا ہوں۔۔۔ بھارتی شہری نے اپنا ناقابلِ یقین دعویٰ سچ ثابت کر دکھایا، ویڈیو وائرل
بغیر چشمے کے اس کارنامے کو سرانجام دینے کے بعد مسٹر ورما کی بینائی کو نارمل قرار دیا گیا-مسٹر ورما اپنے اس حیرت انگیز کارنامے کی بدولت پچھلا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئے، جو کچھ سال پہلے ایک اور ہندوستانی شخص نے قائم کیا تھا جو بغیر چشمے کے اور 10 منٹ تک پلک جھپکائے بغیر سورج کو گھورنے میں کامیاب ہوا تھا . مسٹر ورما نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنے کارنامے کو قومی سطح سے نکال کر بین الاقوامی سطح پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی تسلیم کروانے کے لیے تیار ہیں . اگرچہ ریٹائر آفیسر اپنے کارنامے میں کامیاب کوشش ہونے بعد، سب سے مسکراتے ہوئے ملے اور مدعو اہلکاروں کے ساتھ تصویریں کھنچواتے رہے، تاہم ماہرین ایسے کارنامے کی کوشش کرنے کے حوالے سے احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہیں، کیونکہ سورج کو کھلی آنکھ سے دیکھنا، یہاں تک کہ مختصر وقت کے لیے بھی بہت تکلیف دہ ہو سکتا ہے اور لوگوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے . اس سے ریٹینا کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے . . .