سانحہ اے پی ایس کیس میں حکومت کو مذید مہلت

(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس کیس میں حکومت کو مذید مہلت دے دی ہے . تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ سےاضافی وقت کی درخواست کی گئی تھی جس پر سپریم کورٹ نے حکومت کو سانحہ آرمی پبلک اسکول پر رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید 3 ہفتوں کا وقت دے دیا .

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شہدا کے والدین کے ساتھ ملاقات کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی تھی . سانحہ اے پی ایس کیس کی سماعت سردیوں کی عدالتی چھٹیوں کے بعد ہونے کا امکان ہے . اس سے قبل سپریم کورٹ نے حکومت سے عمل درآمد رپورٹ 4 ہفتوں میں جمع کرانے کا کہا تھا . سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن 10 دسمبر تک تھی، جسے بڑھا دیا گیا ہے . سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کے دستخط کے ساتھ عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کےلیے کہا گیا تھا . مذید یہ بھی پڑھیے واضح رہے کہ گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ٹیم کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان نے اے پی ایس کیس سے متعلق قانونی نکات پر تفصیلی مشاورت کی . اجلاس میں اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کے مختصر فیصلے پر بریفنگ دی اور مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بھی قانونی پوزیشن سے آگاہ کیا تھا . اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہدا ہمارا سب سے بڑا فخر ہیں، حکومت آئینی فرائض بھرپور طریقے سے ادا کرے گی . ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،عدالت کے احکامات پر من و عن عمل کریں گے . سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس میں وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ میں بھی پیش ہوئے اور سپریم کورٹ کو انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی جس کے بعد سانحہ آرمی پبلک اسکول پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت 4 ہفتوں کے لیےملتوی کرتے ہوئے عدالت نے حکومت کو 20 اکتوبر کے حکم نامے پر بھی عملدرآمد کی ہدایت دی تھی . . .

متعلقہ خبریں