جبکہ اشفاق حسین ان دونوں کی کامیابی کی لیے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں . انتخابات میں 3905 خواتین میدان میں ہیں، جن میں سے دو اشفاق حسین بیویاں ہیں . اشفاق حسین کی ایک بیوی جنرل کونسلر اور دوسری بیوی خواتین کے لیے مختص نشست پر انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں . لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ ان دونوں خواتین کی انتخابی مہم کے لیے جو پوسٹر چھاپے گئے ہیں ان میں نہ تو ان کے نام ہیں اور نہ ہی تصویر بلکہ اس کی جگہ اشفاق حسین کا نام اور دعا مانگتے تصویر چھاپی گئی ہے . دونوں امیدواروں کی شناخت ان کے انتخابی نشان سے بتائی گئی ہے جبکہ پوسٹر کے ایک کونے میں زوجہ اول اور زوجہ دوئم بھی لکھا گیا ہے . یہ انتخابی معرکہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کی یونین کونسل پلو ڈھیری میں جاری ہے . اشفاق حسین ان دنوں انتہائی مصروف ہیں اور یونین کونسل کے دور دراز علاقوں میں بھی جا رہے ہیں . اشفاق حسین نے خبرایجنسی کوبتایا کہ انھوں نے اپنی بیویوں کو اس لیے میدان میں اتارا کہ خواتین ہی خواتین کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتی ہیں اور خواتین علاقے میں بہتری کے لیے زیادہ اچھے طریقے سے کام کر سکتی ہیں . اشفاق حسین نے بی بی سی کو بتایا کہ کہ وہ خود انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے ،وہ صوبائی و قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑیں گے . اشفاق حسین نے بتایا کہ وہ علاقے میں لوگوں کی مدد کرتے آئے ہیں جن میں لوگوں کے لئے صاف پانی کے نلکے اور پمپس، خیراتی کام شامل ہیں . انہوں نے بتایا کہ میری کچھ زمینیں ہیں اور اس سے اچھی آمدن ہوتی ہے اسی لیے وہ لوگوں کی مدد کرتے ہیں . جبکہ دونوں امیدوار خواتین نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ وہ کوشش کریں گی علاقے میں خواتین کے جو مسائل ہیں وہ حل کر سکیں . واضح رہے کہ ان دونوں کے علاوہ اشفاق حسین کی تیسری شادی بھی ہے لیکن وہ انتقال کر چکی ہیں . . .
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ان دنوں بلدیاتی انتخابات کے لیے مہم زور شور سے جاری ہے . لیکن ضلع مردان کے ایک معرکہ اتنا انوکھا ہے کہ جس کی شاید کوئی نظیر نہیں ملتی، اور وہ معرکہ ایک شخص کی دو بیویوں کے مابین ہے جو دو علیحدہ علیحدہ نشستوں پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں .
متعلقہ خبریں