ہم نے ترقیاتی بجٹ بڑھا کر 645 ارب کردیا ہے ، عثمان بزدار

(قدرت روزنامہ)عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم نے ترقیاتی بجٹ بڑھا کر 645 ارب کردیا ہے . وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے16جامعات کی منظوری دی ، وزیراعظم کے خواب پورے ہوں گے .

انہوں نے کہا کہ میانوالی وزیراعظم اورمیرا اپنا گھرہے ، پنجاب میں13 اکنامک زون بنا دیے ہیں ، ہیلتھ کارڈ کی سہولت بہت جلد سب کوملے گی ، ایک کروڑنوکریوں کےاعلان پربہت جلد عملدرآمد ہوگا . سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ترقی کا سفرمحروم علاقوں کی طرف موڑدیا ، پہلی مرتبہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ بجٹ مقررکیا گیا ، پنجاب کا کوئی علاقہ ترقی سےمحروم نہیں ہوگا ، ترقی کا سفرجاری رہے گا . . .

متعلقہ خبریں