کورونا کی چوتھی لہر ، مزید 37 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) کورونا کی چوتھی لہر نے ملک بھر میں سر اُٹھانا شروع کر دیا ہے۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 37 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جب کہ 2145 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 848 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 872 ہوگئی۔
ملک میں کورنا کےمثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 145 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 51 ہزار، سندھ میں 3 لاکھ 58 ہزار 176، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار 962، بلوچستان میں 29 ہزار 190، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 510، اسلام آباد میں 84 ہزار842 جبکہ آزاد کشمیر میں 22 ہزار 192 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 54 لاکھ 84 ہزار 282 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 805 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 21 ہزار 95 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 697 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد رہی۔ واضح رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 881 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار720، خیبرپختونخوا 4 ہزار 386، اسلام آباد 787، گلگت بلتستان 117، بلوچستان میں319 اور آزاد کشمیر میں 601 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دوسری جانب ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اب تک ملک بھر میں 45 لاکھ 50 ہزار696افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 81 لاکھ 85 ہزار295 افراد کو سنگل خوراک دی جاچکی ہے۔

Recent Posts

شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں تھانہ مندرہ کی حدود میں شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک…

12 mins ago

وزیراعظم کا نگران حکومت میں گندم درآمد سکینڈل کی شفاف تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے نگران حکومت میں گندم کی درا?مد…

15 mins ago

آپ دھونی میں دہانی ہوں،شاہنواز دہانی کی بات پر سابق بھارتی کپتان دھونی کا ردعمل کیا تھا؟ آپ بھی جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کا شمار ایسے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے…

23 mins ago

لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب سیف سٹیز نے لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز فری وائی فائی سروس…

25 mins ago

اروشی روٹیلا نے نسیم کو ہیش ٹیگ بولر کا نام دیدیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم…

38 mins ago

حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی اور اسد قیصر…

46 mins ago