ایک دو ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے ، واقعات میں کمی کے باوجود صورتحال کو اطمینان بخش نہیں کہا جاسکتا ،وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی


کوئٹہ(قدرت نیوز)وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پچھلے ایک دو ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے ، واقعات میں کمی کے باوجود صورتحال کو اطمینان بخش نہیں کہا جاسکتا ،اراکین بلوچستان اسمبلی بتائیں کہ کس حکمت عملی کے تحت حالات بہتر کئے جاسکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق منعقدہ ان کیمرہ سیشن کے ابتدائی خطاب میں کہی ۔وزیر اعلی سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی صوبے کا نمائندہ اور جرگہ ہال ہے ، امن وامان کے قیام کیلئے حکومتی اقدامات آپ کوبتائیں گے ، تاہم اراکین اسمبلی امن وامان کے قیام کیلئے ٹھوس تجاویز دیں ۔…

WhatsApp
Get Alert