سوناکشی نے اپنے بوائے فرینڈ کو ’بیسٹ فرینڈ‘ کہہ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور بھارتی فلم ’دبنگ‘ میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے افواہوں والے اپنے بوائے فرینڈ کو بیسٹ فرینڈ کہہ کر مداحوں کو حیران کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سونا کشی سنہا نے اداکار ظہیر اقبال کے ہمراہ لی گئیں اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)


سوناکشی سنہا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ظہیر اقبال کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو! اس سیارے پر ان کے علاوہ سب سے زیادہ پریشان کن انسان کون ہو سکتا ہے۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ ’ان کے علاوہ اس سیارے پر سب سے زیادہ حیرت انگیز انسان کون ہو سکتا ہے۔‘اُنہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’یہ کیسے ممکن ہے؟ تم ایسے کیسے ہو؟‘سوناکشی نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’پیدا ہونے کے لیے آپ کا شکریہ اور آپ کو سالگرہ مبارک ہو۔‘
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’بیسٹ فرینڈ‘ بھی لکھا جسے دیکھ کر صارفین حیران ہوگئے ہیں کیونکہ افواہیں یہ پھیلی ہوئی ہیں کہ ظہیر اقبال اداکارہ سوناکشی سنہا کے بوائے فرینڈ ہیں۔