پاکستان کو بدنام کرنے میں بھارت ایک مرتبہ پھر سے ناکام ہو گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بھارت پاکستان دشمنی میں کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرتا یہی وجہ ہے کہ جہاں موقع ملے بغیر کسی جواز اور وجہ کے بھارت پاکستان کو عالمی سطح پر بھی بدنام کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش میں ناکام رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے فیٹف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) کے حوالے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کردی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرنے کے لیے پاکستان نے قابل قدر اقدامات کیے اور پاکستان 27 میں سے 26 نکات پر پیش رفت کرچکا ہے۔ اس موقع پر بھارتی صحافی نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے سے متعلق سوال کیا جس پر بھارتی صحافی کو جواب دیا گیا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق پاکستان کے اقدامات سے آگاہ ہیں اور پاکستان باقی نکات پر بھی احسن طریقہ سے عمل کر لے گا۔

انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کا کرادر قابل تعریف ہے۔ بھارتی صحافی کو اپنے سوال کا جواب ملنے پر منہ کی کھانا پڑی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کو پاکستان کے خلاف سیاسی طور پر استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اعتراف کیا کہ بھارت کی کوشش سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں رہا۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں رکھنا مودی حکومت نے یقینی بنایا، بھارتی کوششوں کے باعث ہی پاکستان گرے لسٹ میں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ہی کوششوں سے پاکستان فیٹف کے ریڈار پر آیا تھا۔ اخبار کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ بھارت چین کے کسی دباؤ میں نہیں آئے گا اور نہ ہی جھکے گا۔ انہوں ںے یہ بات بی جے پی کے رہنماؤں کی تربیت کے لیے منعقدہ ایک ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب سے خطاب میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ہم پاکستان پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب رہے اور اسی وجہ سے پاکستان کے رویے میں تبدیلی آئی ہے۔

Recent Posts

لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں: مایا خان

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و میزبان مایا خان نے…

16 mins ago

میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپر مین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار بابی دیول نے کہا ہے کہ انکے بڑے بھائی سپر سنی…

24 mins ago

شمالی بلوچستان میں کل سے پھر بارش کی پیش گوئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)شمالی بلوچستان میں گرد آلود اور یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے۔پی ڈی…

33 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل…

41 mins ago

سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے کا خود کو زنجیروں سے باندھ کر احتجاج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے نے خود…

42 mins ago

کراچی ضلع جنوبی کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو کی تصدیق

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ضلع جنوبی اور میرپورخاص کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس…

57 mins ago