چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن اب تک کیوں جاری نہیں ہوا، خواجہ آصف نے بتا دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ خواجہ آصف نے ایکس (سوشل میڈیا پلیٹ فارم) پر اپنے بیان میں کہا کہ براہِ مہربانی مطلع رہیں کہ یہ عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیرِاعظم جلد واپس آ رہے ہیں۔ نوٹیفکیشن مناسب وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔


سی ڈی ایف کا عہدہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم کیا گیا ہے، جس نے اب ختم کیے گئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کی جگہ لے لی ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس کا عہدہ 27 نومبر کو باضابطہ طور پر ختم ہو گیا تھا۔
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف جلد وطن واپس پہنچ رہے ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن پر مزید کسی طرح کی قیاس آرائیوں کی گنجائش نہیں۔

WhatsApp
Get Alert