ظ* اسلام آباد ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے بعد پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی

[ اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے بعد پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی . ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 301 میں اڑان بھرنے کے بعد اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی .

کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطے کے بعد طیارے میں فنی خرابی سے آگاہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی . ایئرٹریفک کنٹرولر کے اجازت دینے کے بعد طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا . ترجمان پی آئی اے کے مطابق جہاز کے کپتان نے حفاظتی اصولوں کے پیش نظر واپس آنے کا فیصلہ کیا . مسافروں کو پیش آنے والی دشواری پر معذرت خواہ ہیں . احتیاطی تدابیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کہا جاسکتا تھا ترجمان عبداللہ خان نے کہا دوبارہ دیکھ بھال کے بعد جہاز منزل مقصود پر روانہ ہوگیا ہے اور 30 . 7 پر کراچی پہنچے گا . .

متعلقہ خبریں