14دسمبر سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا، موسمیاتی ادارے نے کسانوں کو الرٹ کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)14 دسمبر بروز منگل کی شام سے 15 دسمبر بروز بدھ صبح سویرے تک اٹک، چکوال، میانوالی اور راولپنڈی (بالخصوص تحصیل ٹیکسلا بشمول واہ کینٹ) میں گرج چمک کیساتھ ژالہ باری اور بارش کی توقع ہے۔ 16 دسمبر کی صبح سے بڑے پیمانے پر کُہرا فصلوں کیلئے نقصان ده ثابت ہو سکتا ہے۔ 35 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کیساتھ کہیں کہیں تیز بارش جبکہ چند مقامات پر شدید ژالہ باری ہو سکتی ہے۔اٹک اور میانوالی کے علاقوں میں 25 سے 40 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔بارش کے دوران درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے، جبکہ شدید موسمی صورتحال بننے کی صورت میں 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گرنے کی توقع ہے۔جڑواں شہروں، صوابی، مردان، ایبٹ آباد، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، خوشاب، مظفّرآباد اور ملحقہ اضلاع میں بارش کیساتھ مٹر کے دانوں جتنے اولے پڑنے کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

بارش کی مقدار زیادہ تر مقامات پر 5 سے 10 ملی میٹر کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ 16 دسمبر کی صبح سے خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت نکتہ انجماد کے آس پاس یا اس سے کم گر سکتے ہیں، جس کے سبب بالخصوص اسلام آباد سمیت خطّہٰ پوٹھوہار اور کشمیر جبکہ دیگر درج بالا علاقوں میں 15 دسمبر کی دیر رات سے 16 دسمبر کی صبح تک کُہرا پڑنے کا امکان ہے۔خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 سے منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع چکوال میں منفی 7 سے منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔ اگلے 5 دنوں میں اوسطاً درجہ حرارت میں 3 سے 6 ڈگری کمی متوقع ہے۔ جنوبی پنجاب اور سندھ میں بھی درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے سبب کُہرا پڑنے کا امکان ہے۔

Recent Posts

کے الیکٹرک نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ترجمان کے…

6 mins ago

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھ گئی جب کہ مقامی سطح پر سونا…

25 mins ago

شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں تھانہ مندرہ کی حدود میں شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک…

37 mins ago

وزیراعظم کا نگران حکومت میں گندم درآمد سکینڈل کی شفاف تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے نگران حکومت میں گندم کی درا?مد…

41 mins ago

آپ دھونی میں دہانی ہوں،شاہنواز دہانی کی بات پر سابق بھارتی کپتان دھونی کا ردعمل کیا تھا؟ آپ بھی جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کا شمار ایسے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے…

49 mins ago

لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب سیف سٹیز نے لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز فری وائی فائی سروس…

50 mins ago