شہد اور لیموں ملا پانی صحت کے لئے مفید یا مضر؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شہد اور لیموں کا شمار صحت بخش غذاؤں میں ہوتا ہے اسی لئے انہیں سپر فوڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان دونوں کو صدیوں سے غذا اور کئی بیماریوں میں بطور دوا استعمال کیا جاتا رہاہے۔شہد اور لیموں کو کئی مشروبات میں ذائقہ بڑھانے کی غرض تو استعمال کیا جاتا ہی ہے لیکن ان دونوں کو ملا کر ایک ایسا مشروب تیار کیا جاتا ہے جس بارے میں کہا جاتا ہے یہ صحت کے کئی مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

اس مشروب کے بارے میں یہ دعوہ کیا جاتا ہے کہ یہ جسم کی چربی گھلانے، چہرے کی رنگت نکھارنے اور جسم سے فاسد مادوں کے اخراج کے لئے معاونت کرتا ہے۔
کیا واقعی شہد اور لیموں کو گرم پانی میں ملا کر پینا ان کی افادیت کو بڑھا دیتا ہے جیسا کہ اس کے بارے میں کہا جاتا ہے؟

دیکھا جائے تو شہد چینی کا ایک صحت مند متبادل ہے، جو آپ کی صحت کو بہت سے فوائد پہنچاتا ہے۔

دوسری جانب لیموں کئی صحت بخش اجزاء کے ساتھ وٹامن سی حاصل کرنے کا ایک بہرتین ذریعہ ہے اور اس کا باقاعدہ استعمال آپ کی مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

شہد اور لیموں ملے مشروب کے فوائد

ان دونوں صحت بخش غذاؤں کو پانی میں ملا کر استعمال کرنے سے درج ذیل فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

وزن میں کمی

یہ مشروب وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ اس ضمن میں کی جانی والی تحقیق کے نتائج اس جانب اشارہ کرتے ہیں پانی کا زیادہ استعمال میٹا بولزم کو تیز کرتا ہے۔ اس سے پیٹ کے بھرے ہو نے کا احساس رہتا ہے اور اس طرح وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ساتھ ہی یہ مشروب جسم میں پانی کی مناسب سطح کو بر قرار رکھتا ہے اور یہ عمل بھی وزن کو بڑھنے سے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

بیماریوں سے بچائیں

شہد اور لیموں دونوں ہی میں ایسے صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جوجسم کو کئی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرسکتے ہیں۔ بیماری کی صورت میں اس مشروب کا استعمال فوری توانائی پہنچاتا ہے۔

وٹامن سی جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردارادا کرتاہے اور یہ خون کے سفید خلیات کی افزائش کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتاہے۔

جبکہ شہد بچوں میں کھانسی کی شدت کو نہ صرف کم کرنے میں مدد دیتا ہےبلکہ سانس کی نالی کی سوجن میں بھی آرام پہنچاتا ہے۔

اس لئے یہ مشروب بیماریوں سے تحفظ دینے میں اپنی افادیت رکھتا ہے۔

بہتر نظام انہضام کےکئے

پانی کا مناسب استعمال نظام ہاضمہ سمیت جسم کے تمام افعال کی بہتر انجام دہی کے لئے کلیدی کردار ادا کرتا ہے جبکہ پانی کی کمی قبض جیسے مرض کا باعث بنتی ہے۔

شہد اور لیموں سے بنا یہ مشروب جسم میں پانی کی کمی کو دور کر کے قبض کی شکایت سے نجات مدد فراہم کرسکتا ہے۔

تاہم اس مشروب سے منسوب کچھ ایسے دعوے بھی ہیں جو سائنس سے ثابت نہیں کئے جاسکےہیں۔

یعنی یہ جسم سے فاسد مادوں کے اخراج میں مدد فراہم کرتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔

یہ مشروب چہرے کے داغ دھبے دور کرنے میں بھی معاون ثابت نہیں ہوتا۔

اس مشروب کی وجہ شہرت یہ ہے کہ یہ وزن تیزی سے کم کرتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔

مشروب بنانے کا طریقہ

اس کے لئے ایک گلاس گرم پانی میں آدھا لیموں کا رس اور ایک چمچ خالص شہد شامل کر کے اچھی طرح حل کریں۔

اسے نیم گرم اور ٹھنڈا دونوں ہی صورتوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Recent Posts

ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے لیے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر آصف علی زرداری نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات شروع…

1 min ago

عمران خان کا ٹیلی گراف میں مضمون: غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان…

2 mins ago

قومی ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی کامیابی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی…

30 mins ago

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، کیا اب لائیو میٹنگ کا انعقاد کیا جا سکے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میٹا کی مسیچنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے ’ایونٹس‘ کے نام سے ایک…

38 mins ago

جعلی انٹرا پارٹی الیکشن والے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کس منہ سے کر رہے ہیں؟ طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے پاکستان تحریک…

54 mins ago

پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی آئی…

57 mins ago