دوائیوں کا کورس مکمل ہوا۔۔؟ باؤ جی کب واپس آرہے ہیں،تاریخ کا اعلان کردیاگیا،تیاریاں تیز ، بڑی خبر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد زبیر نے کہا ہے کہ نوازشریف 2022 میں پاکستان واپس آجائیں گے، نوازشریف کیخلاف تمام کیسز جھوٹے ہیں ، آئندہ سال میں کیسز ختم ہوجائیں گے، نوازشریف کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے میڈیکل رپورٹس حکومت نے ہی فراہم کی تھیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم جب بنی تو بڑی متحرک تھی،اور حکومت کو بھی ٹف ٹائم دیا گیا، پی پی کے نکلنے کے بعد پی ڈی ایم کمزور ہوئی اور حکومت کو موقع مل گیا، میرا خیال ہے کہ آئندہ سال میں حکومت مزید کمزور جائے گی، پی ٹی آئی حکومت کو کمزور کرنے میں اپوزیشن کا کوئی کردار نہیں ہے،
معاشی طور پر صورتحال بدل رہی ہے جو حکومت کو مزید کمزور کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک پیج کی اصطلاح ہم نہیں لائے پیج کتنا پھٹا ہے وقت ہی بتائے گا۔محمد زبیر نے کہا کہ نوازشریف 2022 میں پاکستان واپس آئیں گے، نوازشریف کیخلاف تمام کیسز جھوٹے ہیں ، آئندہ سال میں کیسز ختم ہوجائیں گے، نوازشریف کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے میڈیکل رپورٹس حکومت نے ہی فراہم کی تھیں۔مریم نواز کے کیسز کے جو فیصلے آئے اس میں کرپشن ہے ہی نہیں، مریم نواز کے کیسز میں ججز پوچھ رہے ہیں کرپشن کہاں ہے؟اسی طرح نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئندہ انتخابات میں وزیراعظم کے اُمیدوار سے متعلق بتایا کہ مریم نواز وزیراعظم کے عہدے کے لیے اہل نہیں ہیں وہ الیکشن نہیں لڑ سکتیں اور عموماً یہی ہوتا ہے کہ جو پارٹی کا صدر ہوتا ہے وہ وزیراعظم بنتا ہے ،شہباز شریف پارٹی صدر ہیں اور وہی ہمارے آئندہ کے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔