حمائمہ ملک نے پہلی بار خاموشی توڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی خوبرو اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ عمران ہاشمی کیساتھ فلم کرنے کے بعد لوگوں کی شدید نفرت کا سامنا رہا، مجھے ‘بول سے بولڈ’ سمجھا جانے لگا، جس کا احساس بعد میں ہوا کہ ہمیشہ سب سے پہلے عوام اور پاکستان کا سوچنا ہے . تفصیلات کے مطابق نیو نیوز کے پروگرام جی سرکار میں گفتگو کرتےہوئے پاکستان کی خوبرو اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق کئی انکشافات کیئے .

پروگرام کے میزبان نعمان اعجاز کے عمران ہاشمی کیساتھ کام سے متعلق سوال پراداکارہ کا کہنا تھا کہ آج بھی اچھی دوستی ہے ، وہ ایک انتہائی اچھے انسان ہیں ، ان کے ساتھ کام کا تجربہ بھی بے حد خوشگوار رہا لیکن کچھ عرصہ بعد احساس ہوا جب لوگوں کی شدید نفرت کا سامنا کرنا پڑا کہ مجھے سب سے پہلے اپنی عوام کا سوچنا ہے اور اپنے ملک پاکستان کا سوچنا ہے . انہوں نے مزید بتایا کہ بہت چھوٹی سی عمر ہی میں شہرت حاصل کر لی تھی، 14 سال کی تھیں جب اُنہیں لوگ جاننے لگ گئے تھے، اُن دِنوں سوشل میڈیا بھی نہیں تھا مگر اُن کے کام کو پہچان مل گئی تھی . حمائمہ ملک نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی بہت بولڈ رہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ بولڈ ہونے کے ساتھ ہمیشہ سے صاف اور کھری بات کرنے کی عادی ہوں ، جو دل میں ہوتا ہے وہ کہہ بھی دیتی ہوں . اُن کا مزید کہنا تھا کہ ڈانس سیکھنے کیلئے کبھی کوئی کلاس نہیں لی تھی مگر جب ڈرامے میں ڈانس کی پیشکش ہوئی تو یہ کام بھی باآسانی کر لیا کیوں کہ شروع سے ہی شوق تھا . . .

متعلقہ خبریں