حمائمہ ملک نے پہلی بار خاموشی توڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی خوبرو اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ عمران ہاشمی کیساتھ فلم کرنے کے بعد لوگوں کی شدید نفرت کا سامنا رہا، مجھے ‘بول سے بولڈ’ سمجھا جانے لگا، جس کا احساس بعد میں ہوا کہ ہمیشہ سب سے پہلے عوام اور پاکستان کا سوچنا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیو نیوز کے پروگرام جی سرکار میں گفتگو کرتےہوئے پاکستان کی خوبرو اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق کئی انکشافات کیئے۔پروگرام کے میزبان نعمان اعجاز کے عمران ہاشمی کیساتھ کام سے متعلق سوال پراداکارہ کا کہنا تھا کہ آج بھی اچھی دوستی ہے ،

وہ ایک انتہائی اچھے انسان ہیں ، ان کے ساتھ کام کا تجربہ بھی بے حد خوشگوار رہا لیکن کچھ عرصہ بعد احساس ہوا جب لوگوں کی شدید نفرت کا سامنا کرنا پڑا کہ مجھے سب سے پہلے اپنی عوام کا سوچنا ہے اور اپنے ملک پاکستان کا سوچنا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بہت چھوٹی سی عمر ہی میں شہرت حاصل کر لی تھی، 14 سال کی تھیں جب اُنہیں لوگ جاننے لگ گئے تھے، اُن دِنوں سوشل میڈیا بھی نہیں تھا مگر اُن کے کام کو پہچان مل گئی تھی۔

حمائمہ ملک نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی بہت بولڈ رہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ بولڈ ہونے کے ساتھ ہمیشہ سے صاف اور کھری بات کرنے کی عادی ہوں ، جو دل میں ہوتا ہے وہ کہہ بھی دیتی ہوں ۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ڈانس سیکھنے کیلئے کبھی کوئی کلاس نہیں لی تھی مگر جب ڈرامے میں ڈانس کی پیشکش ہوئی تو یہ کام بھی باآسانی کر لیا کیوں کہ شروع سے ہی شوق تھا ۔

Recent Posts

بلوچستان کو حقوق بندوق نہیں پارلیمان سے ملے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی

تربت(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بندوق کے زور پر…

5 mins ago

بانی پی ٹی آئی مئی میں رہا ہوں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

وفاقی وزیر داخلہ کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ، آپریشنل تیاریوں، امن و امان پر بریفنگ

کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ…

3 hours ago

حنا الطاف کی میرون ساڑھی میں دلکش اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حنا الطاف کی میرون ساڑھی میں…

3 hours ago

پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کرنے کے لئے تیار ہیں: علی امین گنڈا پور

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان کی خاطر…

3 hours ago

بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز نے سخت حکومتی پالیسی کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کا…

3 hours ago