واٹس ایپ کی شاندار تبدیلی، صارفین کی بڑی مشکل حل

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ) واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے آڈیو میسج کے فیچر میں زبردست تبدیلی کر دی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کی جانب سے اپنے نئے فیچر سے متعلق صارفین کو آگاہ کرنے کیلئے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس کے مطابق واٹس ایپ صارفین اب اپنی سہولت کیلئے اپنے آڈیو پیغام کو بھیجنے سے پہلے سن سکتے ہیں۔

واٹس ایپ نے فیچر سے متعلق اپنے صارفین کو آگاہ کرنے کیلئے 27 سیکنڈ کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “غلطیاں نہیں، بلکہ ریہرسل ، اب آپ اپنے پیغام کو بھیجنے سے پہلے سن کر تسلی کر سکتے ہیں”

دریں اثنا، واٹس ایپ نے دو روز قبل یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے میں ایک اور فیچر متعارف کروائے گا جس کے ذریعے ایک مقررہ وقت کے بعد بھیجے گئے میسج خود بخود ختم ہو جائیں گے، تاہم صارف کے پاس یہ اختیار ہو گا کہ کس پیغام کو ختم کرنا ہے اور وقت کا تعین بھی صارف خود کرے گا جس کے بعد میسج صارف کی چیٹ سے غائب ہو جائے گا۔

Recent Posts

امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر چڑھائی کا بیان انتہائی غیر ذمے دارانہ ہے ،فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ) رہنماپیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی…

25 mins ago

علی امین گنڈاپور کا شہریار آفریدی کے بیان پر جواب سے گریز

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے شہریار آفریدی کے بیان پر…

28 mins ago

سمگلنگ کی کوشش ناکام ،کسٹمز حکام نے 7 کنٹینرز سے قیمتی اشیاءبرآمد کرلیں

لاہور (قدرت روزنامہ )کسٹمز پنجاب نے لاہور میں سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے…

31 mins ago

وسیم اکرم نے بھارتیوں کی جانب سے ہردیک پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے ہردیک پانڈیا کے ساتھ سلوک کو…

35 mins ago

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے پلیئر بن…

38 mins ago

انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ انصاف اس…

3 hours ago