گھر بیٹھے 24گھنٹے میں پاسپورٹ حاصل کریں، عوام کیلئے بڑی سہولت متعارف کروا دی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عوام کے لیے بڑی سہولت، پاسپورٹ اب 24 گھنٹے میں مل جایا کرے گا۔درخواست گزار اب 24 گھنٹے کے اندر گھر بیٹھے پاسپورٹ حاصل کر سکے گا، ڈی جی پی آئی نے نئی سروس ’’فاسٹ ٹریک‘‘ کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب عوام کے لیے ایک جدید سروس کا آغاز کیا گیا ہے

جس کے تحت اب پاسپورٹ کے حصول کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔وفاقی وزیر داخلہ نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ اب پاسپورٹ درخواست کے بعد چوبیس گھنٹے کے اندر اندر درخواست گزار تک پہنچ جائے گا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک ٹوئیٹ شیئر کیا جس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محکمے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاسپورٹ کے حصول کے عمل کو آسان بناتے ہوئے عوام کے لیے ’’فاسٹ ٹریک‘‘ سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے

جس کے تحت درخواست گزار تک محض 24 گھنٹوں کے اندر پاسپورٹ پہنچانا ممکن ہوگا۔وزیر داخلہ کی جانب سے شیئر کردہ ٹوئیٹ کے مطابق ڈی جی آئی پی کو نئی سروس کے آزمائشی دورانیے میں گزشتہ کچھ دنوں میں 1200 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ محکمے کی جانب سے تمام درخواست گزاروں کو 24 گھنٹے کے اندر اندر بغیر کسی دشواری کے پاسپورٹ پنچا دیے گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے عوام سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی نئی سروس ’’فاسٹ ٹریک‘‘ کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

Recent Posts

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

9 mins ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

14 mins ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

53 mins ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

1 hour ago

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

2 hours ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

2 hours ago