حضرت محمد ﷺ نے فرمایا :وہ گھر کبھی غریب نہیں ہوگا جس میں یہ سستی سی چیز موجود ہو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حضرت جابر رضی اللہ عنہ بن عبد اللہ روایت فرماتے ہیں: “نبی صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم نے ایک مرتبہ اپنے گھر والوں سے سالن کا پوچھا. انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سرکہ کے علاوہ کچھ نہیں ہے.انہوں نے اسے طلب کیا اور فرمایا کہ سرکہ بہترین سالن ہے”.حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہ روایت فرماتی ہیں: “ہمارے پاس نبی صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم تشریف لائے اور پوچھا کہ کیا تمہارے پاس کھانے کے لئے کچھ ہے. میں نے کہا نہیں! البتہ باسی روٹی اور سرکہ ہے. فرمایا کہ اسے لے آؤ. وہ گھر کبھی غریب نہیں ہو گا. جس میں سرکہ موجود ہے”.

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ روایت فرماتی ہیں: “رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم نے فرمایا سرکہ بہترین سالن ہے”.حضرت ام سعد رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عائشہ رضی اللہ عنہ کہ گھر میں موجود تھی اور انہوں نے فرمایا: کیا تمہارے پاس کھانے کو کچھ ہے. انہوں نے کہا ہمارے پاس روٹی، کھجور اور سرکہ ہے. رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم نے فرمایا: “بہتر سالن سرکہ ہے.” اے اللہ! تو سرکہ میں برکت ڈال کے یہ مجھ سے پہلے نبیوں کا سالن تھا. اور وہ گھر غریب نہ ہو گا جس میں سرکہ موجود ہو”. نوٹ: آجکل جو Synthetic سرکہ دستاب ہے، ان احادیث میں اس کی بات نہیں ہو رہی.

Recent Posts

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون…

18 mins ago

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی…

30 mins ago

آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں…

36 mins ago

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس…

2 hours ago

شارٹ فال میں اضافہ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ تک پہنچ…

2 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری زیادہ رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دن کا درجہ…

3 hours ago