زرین خان نے اپنے بوائے فرینڈ کے بارے میں بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے اپنے بوائے فرینڈ سواشیش مشرا کے بارے میں کُھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک خوبصورت مرحلے میں ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ زرین خان کے لیے 2021 اچھا نہیں رہا کیونکہ اُنہوں نے پہلے اپنے نانا کو کھودیا اور پھر اُن کی والدہ بیمار رہیں۔
اس حوالے سے زرین خان نے کہا کہ ’رواں سال ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب مجھے لگا تھا کہ میں اپنی والدہ کو بھی کھو دوں گی، یہ سال میرے لیے خوفناک رہا اور اسی لیے، میں اس کے ختم ہونے کا انتظار نہیں کرسکتی۔‘دوسری جانب رواں سال ہی زرین خان کی بگ باس فیم شواشیش مشرا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں بھی سامنے آئیں۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں زرین خان نے ان افواہوں پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم ایک دوسرے کو جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم ایک جیسے ہیں اور ایک دوسرے کی کمپنی کو پسند کرتے ہیں، آگے دیکھتے ہیں کہ ہمارا رشتہ کہاں تک جاتا ہے۔‘زرین خان نے کہا کہ ’میں رواں سال کی شروعات میں ہی شواشیش سے ملی ہوں لہٰذا اتنی جلدی کسی نتیجے پر پہنچنا ٹھیک نہیں لیکن ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔‘
اداکارہ نے شواشیش کے ساتھ ڈیٹنگ کے سوال پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ میری ذاتی زندگی ہے جس پر، میں کبھی بات نہیں کروں گی کیونکہ یہ مجھے عجیب لگتا ہے۔‘اُنہوں نے شواشیش کے بارے میں کہا کہ ’وہ بہت اچھا آدمی ہے، مجھے یہ حقیقت پسند ہے کہ وہ میری طرح بچوں جیسی شخصیت رکھتا ہے، ہمارے درمیان کوئی دکھاوا نہیں ہے صرف ایمانداری ہے۔‘