دھماکے کے وقت عوام کی بھی بڑی تعداد بھی موجود تھی . دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ناصرف بینک کی دیواریں گر گئی بلکہ قریب واقع پیٹرول پمپ کو بھی کافی نقصان پہنچا، اس کے علاوہ اطراف کی عمارتوں کے بھی شیشے ٹوٹ گئے . دھماکے کے بعد پولیس رینجرز اور امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو سول اور عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے . طبی عملے نے 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے . پولیس کا کہنا ہے کہ بینک جس عمارت میں قائم ہے وہ نالے پر بنی ہے، دھماکا بھی نالے میں گیس بھر جانے سے ہوا ہے . ملبہ ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری بھی طلب کرلی گئی ہے . . .
(قدرت روزنامہ)شیر شاہ میں نجی بینک کی عمارت میں دھماکے سے 14 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے .
بول نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پراچہ چوک کے قریب واقع ایک نجی بینک کی عمارت میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب عملہ پیشہ وارانہ خدمات سرنجام دے رہا تھا .
متعلقہ خبریں