عدنان صدیقی کے بعد فہد مصطفیٰ کا بھی شوبز چھوڑنے کا عندیہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز شوبز سے کنارہ کشی کا اشارہ دینے والے عدنان صدیقی کا ساتھ دینے فہد مصطفیٰ بھی میدان میں آگئے۔عدنان صدیقی کے شوبز چھوڑنے کے حوالے سے بتائے اپنے ارادوں پر فہد مصطفیٰ نے بھی ردعمل دیا۔
فہد مصطفیٰ نے لکھا کہ ’میں آپ کے ساتھ ہوں عدنان بھائی۔‘خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا کہ ’ایلون مسک سے متاثر ہو کر میں بھی اداکاری چھوڑ کر کوئی اور پیشہ اختیار کرنے کا سوچ رہا ہوں۔‘
واضح رہے کہ حال ہی میں دنیا کی سب سے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں کئی بار پہلے نمبر آنے والے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے ملازمت چھوڑنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ اپنی جاب چھوڑ کر فْل ٹائم انفلوئنسر بننے کا سوچ رہے ہیں، انہوں نے اپنی اس ٹوئٹ میں ٹوئٹر فالوورز کی جانب سے اپنی رائے دینے کا بھی کہا تھا۔