ثناء خان شوہر کیساتھ عُمرے کیلئے روانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ سال شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ عُمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثناء خان نے اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جوکہ دورانِ پرواز لی گئی۔

ثناء خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’وہ شوہر کے ساتھ عُمرے کی سعادت حاصل کرنے جارہی ہیں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’کیا حسین سماں ہوگا، کیا حسین گھڑی ہوگی، جب کعبہ خدا میں ہماری حاضری ہوگی۔‘ثناء خان نے مزید لکھا کہ ’یہ نکاح کے بعد ہمارا سب سے خوبصورت سفر ہے۔‘
خیال رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔

Recent Posts

برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بدترین تاریخی شکست کا سامنا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران کنزرویٹو پارٹی کو بدترین تاریخی شکست…

2 mins ago

امریکی رکن کانگریس نے خلائی جنگ کی تیاری کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ری پبلکن امریکی رکن کانگریس کین کالورٹ نے خلائی جنگ کی تیاری…

9 mins ago

اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین جماعتوں…

27 mins ago

برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا

ریو ڈی جنیرو(قدرت روزنامہ)برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرینڈے ڈو سول میں طوفانی بارش سے…

30 mins ago

گرلز کالج جناح ٹاﺅن کے امتحانی مرکز میں طالبہ پر تشدد کا نوٹس لیا جائے، روزینہ خان خلجی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیئرمین کوئٹہ فاﺅنڈیشن روزینہ خان خلجی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی…

41 mins ago

ٹرانسپورٹروں کے مطالبات جائز ہیں، ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں، مرکزی انجمن تاجران بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (ر) کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی میر یاسین…

47 mins ago