اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع بنوں کی تحصیل بکا خیل میں امن و امان کی خراب صورتِ حال کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ ملتوی کر دی تھی . الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق بکا خیل میں پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، اس سلسلے میں 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے . ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کمیٹی مکمل تحقیقات کر کے 7 روز میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو دے گی، کمیٹی اسپیشل سیکریٹری ظفر اقبال کی سربراہی میں بنائی گئی ہے . الیکشن کمیشن کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیٹی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لاء خرم شہزاد اور ڈائریکٹر الیکشن کمیشن خیبر پختون خوا خوش حال زادہ شامل ہیں . جے یو آئی رہنما اکرم درانی نے بکا خیل میں پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر شاہ محمد خان پر 5 پولنگ اسٹیشنز پر دھاوا بولنے، انتخابی عملے کے اغواء اور پولنگ کا سامان ساتھ لے جانے کے الزامات لگائے ہیں . دوسری جانب بنوں کے علاقے نرمی خیل میں رات گئے 3 پولنگ اسٹیشنز پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا . صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق ملزمان پولنگ کا سامان اٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے . الیکشن کمشنر نے یہ بھی بتایا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والے یہ تینوں پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے تھے . واضح رہے کہ آج بنوں سمیت خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے . ووٹنگ کا یہ عمل شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بنوں کی تحصیل بکا خیل کے واقعے کا نوٹس لے لیا . چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بکا خیل کے واقعے کے حوالے سے فوری طور پر ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے .
متعلقہ خبریں