. عمران خان نے کہا کہ افغانستان کی مدد کرنا ہماری مذہبی ذمہ داری ہے اور دنیا کو افغان ثقافت کو سمجھنے کی ضرورت ہے . افغانستان کا بینکنگ نظام جمود کا شکار ہے اور اگر اس وقت دنیا نے افغانستان کی مدد نہ کی تو یہ انسانوں کا پیدا کردہ بہت بڑا بحران ہو گا ، افغان آبادی غربت کی لکیر سے نیچے آ رہی ہے اور اس وقت افغانستان کی صورتحال انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر چکی ہے ، افغان عوام کی مدد کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے ، افغان مسئلے پر دنیا کی خاموشی قابل افسوس ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں اسلام کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ بہت زیادہ ہے ، اسلامو فوبیا بہت اہم مسئلہ ہے ، فلسطین اور کشمیر کے عوام بھی ہماری طرف دیکھ رہے ہیں ، افغانستان کے حالات کی وجہ سے پاکستان نے سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ، افغانستان میں عدم استحکام پوری دنیا کو متاثر کرے گا، افغان مسئلے پر دنیا کی خاموشی قابل افسوس ہے .
تفصیلات کے مطابق اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام معزز مہمانوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں ، افغانستان 40 سال خانہ جنگی کا شکار رہا ہے اور افغانستان کی بیرونی امداد بند ہو چکی ہے ، جتنی مشکلات افغان عوام نے اٹھائیں کسی اور ملک کے عوام نے نہیں اٹھائیں اور افغانستان کے 4 کروڑ عوام کو بحران کا سامنا ہے ، افغانستان میں خواتین اور انسانی حقوق کے معاملات حساسیت سے حل کرنے کی ضرورت ہے ، افغانستان کے حالات کی وجہ سے پاکستان نے سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے جان کی قربانی دی .
متعلقہ خبریں