سوشل میڈیا پر لوگ صرف اداکاروں سے الجھتے ہیں،اشنا شاہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ وہ ان سینیر فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں جنہوں نے ان کی والدہ کے ساتھ کام کیا تھا۔امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں اشنا شاہ نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کو سوشل میڈیا کے استعمال کا سلیقہ نہیں، انہیں یہ سمجھنے میں وقت لگے گا کہ سوشل میڈیا کو کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا کے ذریعے معاشرے کے مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہے لیکن پاکستان میں سوشل میڈیا کے ذریعے فنکاروں پر تنقید کی جاتی ہے۔
اشنا شاہ کی والدہ عصمت طاہرہ بھی ٹی وی کے لاتعداد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جب کہ ان کی بڑی بہن ارسا غزل بھی اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ اس حوالے سے اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ ان موجودہ دور کے معروف فنکاروں کے ساتھ ساتھ ان لیجنڈ اداکاروں کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتی ہیں جن کے ساتھ ان کی والدہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ ان کا زیادہ تر وقت کینیڈا میں گزرا، اس لئے ان کی اردو کمزور ہے، انہوں نے جب اداکاری شروع کی تو اپنا پہلا اسکرپٹ رومن انگریزی میں ہی لکھوایا تھا، ان کی والدہ نے انہیں زور دیا کہ اردو سیکھیں۔

Recent Posts

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

2 hours ago

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری…

2 hours ago

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

2 hours ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

3 hours ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

3 hours ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

3 hours ago