حملے میں وفاقی وزیر محفوظ رہے تاہم ان کے گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہوگئے جبکہ مقامی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی . نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے . وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھاکہ الحمداللہ محفوظ ہوں مگر ڈرائیور زخمی ہے، ڈرائیور کو علاج کیلئے پشاور منتقل کررہے ہیں . دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیر شبلی فراز پر کوہاٹ جاتے ہوئے درہ آدم خیل کے مقام پر فائرنگ کی گئی ہے . ان کا کہنا تھاکہ اللہ کا شکر ہے وہ حملے میں محفوظ رہے لیکن بدقسمتی سے ڈرائیور شدید زخمی ہے جن کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے . . .
(قدرت روزنامہ)درہ آدم خیل کے مقام پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ کردی تاہم خوش قمستی سے وہ حملے میں محفوظ رہے . وفاقی وزیر شبلی فراز آبائی علاقے کوہاٹ سے پشاور آرہے تھے کہ درہ آدم خیل کے مقام پرنامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی .
متعلقہ خبریں