فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ڈرائیور شدید زخمی ہے جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں . وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ نہیں پتھراؤ ہوا ہے، ڈی آئی جی کوہاٹ طاہر ایوب واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز پر درہ خیل کے مقام پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، حملے میں وفاقی وزیر شبلی فراز محفوظ رہے جبکہ اُن کے گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں . وفاقی وزیر اپنے آبائی علاقے کوہاٹ سے پشاور آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اُن کی گاڑی پر حملہ کردیا . میڈیا سے گفتگو میں شبلی فرازکا کہنا تھا کہ الحمدللّٰہ میں محفوظ ہوں مگر ڈرائیور زخمی ہوا ہے، جسے علاج کے لیے پشاور منتقل کر رہے ہیں . . .
(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں وفاقی وزیر شبلی فراز پر کوہاٹ جاتے ہوئے فائرنگ کی گئی ہے .
اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ خدا کا شکر ہے شبلی فراز حملے میں محفوظ رہے .
متعلقہ خبریں