سپر فوڈ کھائیں، ہڈیوں کی بیماریوں سے نجات پائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیو پروسیس ہڈیوں کی ایک ایسی بیماری ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ آپ کو لاحق ہوسکتی ہے۔ اس سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنی غذا میں کیلشیم کا استعمال ابھی سے بڑھا دیں۔ماہرین نے دنیا کی کئی غذائوں پر تحقیق کر کے ان میں چھپے چند ایسے صحت بخش اجزاء دریافت کیے ہیں جو ہر طرح کی بیماری کے خلاف لڑنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں، جنہیں سپر فوڈ کہا جاتا ہے۔
دیکھتے ہیں یہ کس طرح ڈھلتی عمر میں ہونے والی ہڈیوں کے بھر بھرے پن سے محفوظ رکھتے ہیں۔
شلجم کیلشیم کا سب اچھا ذریعہ

ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے کیلشیم از حد ضروری ہے۔ یہ ڈیری پروڈکٹ میں تو موجود ہوتا ہی ہےلیکن یہ کئی سبزیوں میں بھی وافر مقدار پایا جاتا ہے۔ جیسے بند گوبھی، پالک اور شلجم وغیرہ، ایک کپ ابلے ہوئے شلجم میں 200ملی گرام کیلشیم پایا جاتا ہے جو آپ کی دن بھر کی کیلشیم کی 20% ضرورت پوری کرنے کے لیے کافی ہے، جبکہ بند گوبھی کا سبز رنگ وٹامن کے سے بھر پورہے جو آپ کو اسٹیو پروسیس کے خدشے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

شکر قندی

ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے میگنیشیم اور پوٹا شیم نہایت ضروری ہیں۔ اگر جسم میں میگنیشیم کی کمی ہوگی تووٹامن ڈی کی مقدار بھی توازن میں نہیں رہے گی جس کی وجہ سے ہڈیوں کی صحت متاثر ہوگی۔ جبکہ پوٹاشیم ہڈیوں میں کیلشیم کوجذب کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ کی یہ خواہش ہے کہ دونوں ایک ساتھ مل جائیں تو شکر قندی سب سے بہتر انتخاب ہے۔ ایک درمیانے سائز کی شکر قندی جو کہ بھاپ سے پکی ہوئی اور جس میں نمک شامل نہ کیا گیا ہو 31 ملی گرام میگنیشیم اور 542 ملی گرام پوٹاشیم لیے ہوئے ہوتی ہے۔

چکوترہ

اپنے دن کا آغاز گریپ فروٹ یعنی چکوترہ سے کریں اور زبان کے ذائقے کو بھی مزید بڑھائیں۔ اس میں شامل وٹامن سی ہڈیوں کو نقصان سے بچاتا ہے۔ ایک گلابی یا سرخ چکوترہ 91 ملی گرام وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو دن بھر کی وٹامن سی کی کمی پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔