تفصیلات کے مطابق اسکولوں کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا . میڈیا رپورٹس کے مطابق ایچ ای سی نے جاری مراسلے میں کہا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز 23 دسمبر سے ہوگا جو 6 جنوری تک جاری رہیں گی . بتایا گیا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں کالجز اور جامعات 7 جنوری سے کھلیں گے . یاد رہے کہ اسکولز ایجوکیشن کی جانب سے پہلے ہی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے . 17 دسمبر کو وزیرتعلیم پنجاب نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے موسم سرما کی چھٹیوں کے باعث 23 دسمبر 2021ء سے 6 جنوری 2022ء تک بند رہیں گے . وزیرتعلیم مراد راس نے کہا کہ چھٹیوں میں ویکسی نیشن اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے . اس سے قبل پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کو سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے باعث تعلیمی ادارے 23 دسمبر سے 4 جنوری بند کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی جس پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ اور فضائی آلودگی کیخلاف درخواست پر سماعت کی . پنجاب حکومت نے عدالت کو بتایا کہ سموگ کے پیش نظر 23 دسمبر سے 4 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . جس پر عدالت نے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن 21 دسمبر کی سماعت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا تھا . اسی طرح این سی اوسی کے آج ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کے شدید دھند اور اسموگ سے متاثرہ اضلاع میں 3 جنوری 2022 سے چھٹیاں کی جائیں گی . تمام وفاق کی تمام اکائیاں اس فیصلے کے مطابق چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کریں گی . این سی اوسی کی ہدایات کے تحت وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی 7 چھٹیوں کا 3 سے 9 جنوری تک کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ)اسکولوں کے بعد کالجز، یونیورسٹیز میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا . کالجز اور یونیورسٹیز میں موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز 23 دسمبر سے ہوگا جو 6 جنوری تک جاری رہیں گی .
متعلقہ خبریں