تبدیلی آ نہیں رہی، بدنامی اور بددعائیں سمیٹ کر وہ جا رہی ہے، مریم نواز کا بلدیاتی نتائج پر ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف نے خیبر پختونخواہ بلدیاتی الیکشن پر اپنا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی آنہیں رہی ، بدنامی اور بددعائیں سمیٹ کر وہ جارہی ہے . سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہےکہ ’’تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی جا رہی ہے! وہ بھی رسوائی، بدنامی اور کڑوڑوں بددعائیں سمیٹ کر !22 کروڑ کے ملک کو مہنگائی، لاقانونیت، نالائقی اور نااہلی کی دلدل میں دھکیل کر .

انکا کا مزکد کہنا تھا کہ ہر شعبہ میں بدترین اور تاریخی ناکامی کے انمٹ داغ اپنے ماتھے پر سجا کر وہ جا رہی ہے تبدیلی! . دوسری جانب مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں تبدیلی کا جنازہ نکل آیا ،بلدیاتی انتخابات کے نتائج دھند میں گم ہو گئے ہیں، عمران خان اور ان کے چمچوں کڑچھوںنے خود ساختہ مقبولیت کا ریفرنڈم دیکھ لیا ہے ،اگر ان میں کچھ شرم ہوتی تو نتائج کے بعد مستعفی ہو جاتے ،ہر گلی محلے سے حکومت سے استعفیٰ دو کا مطالبہ کیا جارہا ہے ،خیبر پختوانخواہ میںتبدیلی کی تدفین پنجاب میں ہو گی ،حکومت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی کیونکہ انہیں علم ہے کہ اس کے ذریعے یہاں ان کی حکومت کی قبر کھودی جائے گی . پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت نے پنجاب میں گھبرانا نہیں ہے ، ہم انہیں یہاںتبدیلی کا اچھا جواب دیں گے،ہم شہباز گل کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے ،اخلاق سے گری ہوئی باتوںکا جواب نہیں دینا چاہتے،ہماری شادیاں اور تقریبات کھلے عام ہوتے ہیں سب کچھ سامنے ہوتاہے، شہبازگل کو کہنا چاہتی ہوں کہ خاندانی تربیت بہت کچھ کہنے سے روکتی ہے ،آپ اور وزیراعظم سیاست کے میدان سے ذلیل و خوار اور گر چکے ہیں ،اتنا گریں کہ لوگ آپ کو پہچان سکیں . انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام آپ کو جوتے کے نیچے باندھ رہے ہیں ،آپ کو شرم نہیں آتی آپ خاتون کو تسمے سے باندھنے کی بات کرتے ہیں،یہ ہے نئے پاکستان کے ترجمانوں کی ٹیم ، فرعون کو انجام دیکھنا پڑا آپ کو بھی دیکھنا پڑے گا . انہوں نے کہا کہ عوام نے آپ کو تسمے کے قابل نہیں بھی نہیں سمجھا ،خیبر پختوانخواہ کی عوام نے آپ کو جوتے کے نیچے مسلا ہے . انہوں نے کہا کہ اگر شہبازشریف کے خلاف ثبوت ہیں تو انہیں عدالتوں میں کیوں نہیں لے کر جاتے ،لندن کی عدالت نے بھی آپ کو جوتے کے نیچے رکھا ہے، لندن کی ہائی کورٹ نے بھی شہزاد اکبر کے ثبوتوں کو جوتے کے نیچے رکھا ،برطانیہ ،متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تمام ریکارڈ کو کھولا گیا پھر شہبازشریف کو کلین چٹ دی گئی . عظمی بخاری نے کہا کہ حکومت مہنگائی ختم نہیں کر سکتی ،بیروزگاری کو کہاں پہنچا دیا گیا ہے ،بجلی کی قیمت میں مزید چار روپے سے زائد اضافہ کرنے جارہے ہیں ،یہ احتساب اور ای وی ایم سے دوبارہ اقتدار میں دوبارہ آنا چاہتے ہیں لیکن اب احتساب کا ڈھول کوئی نہیں سنے گا، ٹرانسپریسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ آپ کی سرکار کرپٹ ترین ہے آپ نے تو زکوۃ کے پیسے کھا گئے ہیں . انہوں نے کہا کہ جج ارشد ملک نے خود کہا کہ فیصلہ دبائوں میں دیااور وہ فیصلہ ابھی وہی ہیں . انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا جواب کیوں نہیں دیتے ،آپ نے ٹی بوائے اور اکائونٹنٹ کے نام پر منی لانڈرنگ کی . انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گی ،گزارش ہوگی اگر آپ کی کوئی ساکھ ہے تو انتخابات کروائیں . انہوںنے کہا کہ افغانستان کیلئے کام کرنا چاہیے لیکن کشمیر کے لئے کوئی نہیں بیٹھا ،افغانستان کے امن کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کے لئے کوشش ہونی چاہیے . . .

متعلقہ خبریں