کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اخبارات کو اشتہارات کی مد میں بلوں کی ادائیگی کے لیئے فنڈز کے اجرا میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری خزانہ کو فوری طور پر فنڈز کا اجرا کرکے انہیں اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلء کا کہنا ہے کہ صوبے کی اخباری صنعت کو فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث مالی بحران کا شکار نہیں ہونے دیں گے اور فنڈز کے اجرا کے زریعہ صنعت سے وابستہ کارکنان کے مالی مسائل حل کرینگے و زیراعلء نے محکمہ اطلاعات کو اخبارات و جرائد کے واجبات کی ادائیگی کے لیئے مجموعی طور پر درکار فنڈز کی منظوری کے لیئے سمری بھجوانے کی ہدایت بھی کی ہے واضع رہے کہ گزشتہ دنوں ڈیلی نیوز پیپر ایڈیٹر ز کونسل کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں وزیراعلء نے واضع طور پر یقین دہانی کرائی تھی کہ موجودہ حکومت اخباری صنعت کی ترقی کے لیئے بھرپور معاونت فراہم کریگی اور اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا . .