بلدیاتی الیکشن لڑنے والی ساس ، بہو کی نشستوں کا نتیجہ بھی آگیا، کون جیتا کون ہارا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) لوئر مہمند میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والی ساس اور بہو کی نشستوں کا نتیجہ بھی آگیا . نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں ساس دنیا بی بی نے (اے این پی) کے ٹکٹ سے انتخاب میں حصہ لیا اور صرف ایک ووٹ سے کامیابی حاصل کی .

انہوں نے 402 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کی مخالف جماعت اسلامی کی امیدوار لال پری جاناں نے 401 ووٹ حاصل کیے . قبل ازیں لوئر مہمند میں بلدیاتی انتخابات میں ساس اور بہو کے انتخابی دنگل کی دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج میں بہو کو شکست ہوگئی، ساس کا فیصلہ ٹاس سے ہوگا . ذرائع کے مطابق ساس اور بہو کی دو الگ الگ ویلج کونسلز سے خواتین کی نشستوں پر ساس اور بہو نے الیکشن لڑا، بہو رابعہ بی بی اپنی مخالف جماعت اسلامی کی امیدوار سے ہار گئیں ، 65 سالہ ساس دنیا بی بی اور ان کے مخالف کے ووٹ برابر نکل آئے . دنیا بی بی کی ہار یا جیت کا فیصلہ اب ٹاس سے کیا جائے گا . واضح رہے کہ لوئر مہمند کی ساس بہو نے بلدیاتی الیکشن میں جیت کیلئے گھر گھر جا کر بھر پور انتخابی مہم چلائی تھی، ساس ترکزئی 3 سے اے این پی کی جبکہ بہو ترکزئی 2 سے آزاد امیدوار تھیں . فاٹا کے انضمام کے بعد ضلع مہمند میں پہلی بار ہوئے بلدیاتی انتخابات میں مرد امیدواروں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی بھرپور حصہ لیا . . .

متعلقہ خبریں