جس کے بعد منصوبہ مارچ2021میں شروع کرناتھااورفریٹ ٹرین 4مارچ کواسلام آباد آنی تھی مگر پاکستان ریلوے حکام کی غلفت کی وجہ سے منصوبہ شرو ع نہیں کیاجاسکا جس کے بعدمئی 2021میںریلوے افسرڈاکٹر حسن طاہر بخاری کو ٹرین منصوبے میں تاخیرکاذمہ دارقراردے کرعہدے سے ہٹادیاگیاتھا . اس ٹرین نے ابتداء میں سفر14دن میں مکمل کرناہے بعد میں اس کادورانیہ کم کرکے 11دن اور 12گھنٹے کردیاجائے گا . فریٹ ٹرین کا تینوں ملکوں کا مجموعی سفر 6543کلومیٹر ہے استبول سے ایران تک 1950کلومیٹر ایران سے پاکستان باڈر تک 2603کلومیٹر جبکہ ایران باڈرسے اسلام آباد تک فریٹ ٹرین 1990کلومیٹر سفر طے کرے گی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان سے ترکی جانے والی پہلی فریٹ ٹرین کاافتتاح (کل) منگل کو ہوگا،پہلی بارٹرین کے ذریعے سے 3ہزار ٹن سامان ترکی جائیگا ،وزیرریلوے سینیٹراعظم سواتی اسلام آباد ڈرائی پورٹ سے فریٹ ٹرین کاافتتاح کریں گے ،ٹرین گلابی نمک ،کھجوریں او رچاول لے کرجائے گی،پاکستانی ٹرین زاہدان تک جائے گی وہاں سے کنٹینر و سامان دوسری ٹرین پرلوڈ کیاجائے گا،اسلام آباد سے ترکی تک سامان زیادہ سے زیادہ 14دن میں پہنچے گا ،اگر سمندر کے ذریعے سامان بھیجاجائے تو 21دن لگیں گے .
ذرائع کے مطابق اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او)23دسمبر 2020کو اپنی10ویں اجلاس میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے وزیروں کی ملاقات کے بعد ترکی کے وزیرٹرانسپورٹ عادل عادل کریسمیلوگلونے اعلان کیاتھا کہ استبول تہران اسلام آبادکے درمیان فریٹ ٹرین سروس اگلے سال شروع کی جائے گی .
متعلقہ خبریں