بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، میئر پشاور کی نشست پر جے یو آئی (ف) کامیاب ہوگئی

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو صوبے کے بلدیاتی انتخابات میں بڑا دھچکا لگا ، پشاور سٹی میئر کے انتخاب میں جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اسے شکست دے دی . غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جے یو آئی (ف) کے زبیر علی نے 62 ہزار 388 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، پی ٹی آئی کے رضوان بنگش 50 ہزار 669 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے زارک ارباب نے 45 ہزار ووٹ حاصل کیے .

اس طرح جے یو آئی (ف) کے امیدوار نے 2018 کے عام انتخابات میں صوبے میں دو تہائی اکثریت لینے والی جماعت کو پشاور سٹی میئر کے انتخاب میں ساڑھے 11 ہزار ووٹوں کے مارجن سے شکست دی . قبائلی اضلاع کے انضمام کے بعد خیبرپختونخوا میں ہونے والے پہلے بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مجموعی طور پر بھی پاکستان تحریک انصاف کے مقابلے میں اپوزیشن جماعتوں کو مشترکہ طور پر برتری حاصل ہے . صوبے کے 17 اضلاع کی 66 تحصیلوں میں سے 52 کے موصول ہونے والے غیر حتمی نتائج میں پی ٹی آئی 15 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی جس کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) 13، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) 9، مسلم لیگ (ن) 2 جبکہ جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی ایک ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہیں . سیاسی جماعتوں کے علاوہ آزاد امیدواروں نے بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے 13 نشستیں حاصل کرلیں . . .

متعلقہ خبریں