چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کرتے ہوئے درخواست پر فیصلہ سنایا . اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی 2018ٰ میں دائر دائر نااہلی کی پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے پٹیشن خارج کر دی . اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی . عدالت نے وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر لی . واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے 3 سال قبل دائر کی گئی درخواست کے حوالے سے پیر کے روز اہم پیش رفت ہوئی . اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سمیت اس حوالے سے 2 درخواستیں سماعت کیلئے منظور کی تھیں، اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے 3 سال قبل 2018 میں دائر پٹیشن اور متفرق درخواست منگل 21 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی . عبدالوہاب بلوچ نامی درخواست گزار نے 3 سال قبل عمران خان کی نااہلی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا . درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیریان وائٹ کو چھپایا اس لیے وہ صادق اور امین نہیں رہے . درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے . درخواست گزار کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ 2018 میں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک نامی پارٹی کا حصہ تھے، تاہم بعد ازاں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی . تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد 2019 میں درخواست گزار نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائر درخواست واپس لینے کی درخواست بھی دائر کی تھی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کر دی . تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے 2018ء میں دائر کی گئی پٹیشن اور متفرق درخواست پر سماعت کی .
متعلقہ خبریں