ہریتک روشن کی سابقہ اہلیہ اب کس کی محبت میں گرفتار ہیں؟ نام بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکار ہریتک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان نے اپنی محبت کے حوالے سے دنیا کو بتادیا ہے۔حال ہی میں بھارتی فیشن ڈیزائنر سوزین خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی محبت کے متعلق بتایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sussanne Khan (@suzkr)


سوزین خان نے اپنے پوسٹ میں اداکار ارسلان گونی سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی ہے۔سوزین نے اپنے پوسٹ میں ارسلان گونی کے لئے لکھا ہے کہ تم میری زندگی کا سب سے بہترین اور خوبصورت حصہ ثابت ہوئے ہو اور میری دعا ہے کہ تمہیں وہ سب ملیے جس کے تم حقدار ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arslan Goni (@arslangoni)


سوزین خان کے پوسٹ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ارسلان گونی نے بھی ایک پوسٹ جاری کیا ہے۔ارسلان نے اپنے پوسٹ میں سوزین خان کو اپنی زندگی کی محبت کہہ کر مخاطب کیا ہے اور کہا ہے کہ سوزین تم بہت اچھے دل کی مالکن ہو اور میں بہت خوش نصیب ہو جو تم میری زندگی میں آئی ہو۔
خیال رہے کہ اداکار ہریتک روشن اور سوزین خان کے درمیان علیحدگی شادی کے 14 سال بعد 2014 میں ہوئی تھی ۔