جائیداد کے تنازع پربہن نے پولیس اہلکار بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک بہن نے جائیداد کے تنازعہ پر اپنے پولیس اہلکار بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا . تفصیلات کے مطابق لاہور میں جائیداد کے تنازع پر بہن نے پولیس اہلکار بھائی کو قتل کردیا .

جس کے بعد پولیس نے خاتون اور والد کو گرفتار کرلیا . پولیس نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں تھانہ کاہنہ کے علاقے صوئے آصل میں پولیس کانسٹیبل یوسف کا اپنی بہن کے ساتھ 5 مرلے کے مکان کا تنازع چل رہا تھا . پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مقتول کانسٹیبل یوسف اپنی بہن اور والد سے مکان کا قبضہ لینے کے لیے گھر گیا جہاں اس کی والد سے تلخ کلامی ہوگئی جس پر اس کی بہن نے کپڑے دھونے والا ڈنڈا اپنے بھائی کے سر پر مار دیا . پولیس نے بتایا کہ زخمی حالت میں پولیس اہلکار کو اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا . پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمہ خاتون اور ان کے والد کو گرفتار کرلیا . پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے . یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھی لاہور میں ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں بیٹوں نے فائرنگ کر کے باپ کو موت کے گھاٹ اُتار دیا . پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ لاہور کے علاقہ نواب ٹاؤن میں بیٹوں نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کر دیا . پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کی . ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ جائیداد کا تنازع معلوم ہوتا ہے تاہم لاش تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے . جبکہ تین ماہ قبل دو ماہ قبل بھی لاہور میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک سفاک شخص نے اپنی ضعیف والدہ اور چھوٹے بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا . لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نوجوان نے جائیداد کے تنازع پر ماں اور بھائی کو قتل کر دیا . ملزم شہزاد نے اپنی 75 سالہ ماں اور 42 سالہ چھوٹے بھائی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا . پولیس کے مطابق ملزم شہزاد کا اپنی ماں اور بھائی سے کئی ماہ سے 6 مرلے کے مکان کا تنازعہ چل رہا تھا جس کی وجہ سے ملزم نے صبح 6 بجے اپنی ماں اور بھائی کو سوتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا اور پولیس کو بلا کر یہ بتایا کہ ڈاکوؤں نے قتل کیا . لیکن بعد ازاں پولیس تفتیش کے دوران مشکوک بیان پر ملزم نے فوری طور پر اعتراف جُرم کر لیا، جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا . . .

متعلقہ خبریں