’’وفاقی حکومت نے قرضے لینے کا اپنا ہی بنایا ہوا ریکارڈ توڑ ڈالا، 2020-21میں 15.32ارب ڈالر کے بیرونی قرضے لیے ‘‘

اسلام آباد ((قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے قرضے لینے کا اپنا ہی بنایا ہوا ریکارڈ توڑ ڈالا، 2020-21میں 15.32ارب ڈالر کے بیرونی قرضے لیے . تفصیلات کے مطابق نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے قرضے لینے کا اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑدیا ہے .

ایک سرکاری روپورٹ کے اعدادوشمارے کے مطابق حکومت نے 2020-21 میں 15.32 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے لیے جو ایک ریکارڈ ہے جبکہ اس سے ایک سال قبل بھی 12.45 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے لینے کا ریکارڈتوڑ دیا ہے . دوسری جانب اعدادوشمارکے مطابق ماہِ نومبر کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا اورمالی سال کے ابتدائی پانچ مہینوں میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 7 ارب 8 کروڑ 90لاکھ ڈالر رہا . اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر 2021 میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 1 ارب 76 کروڑ ڈالر تھا جبکہ نومبر کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا . اسٹیٹ بینک کے مطابق درآمدات میں اضافے نے بڑھتی برآمدات اور ترسیلات زر میں بہتری کے فوائد کم کر دئیے ،عالمی مارکیٹ میں بڑھتی اجناس کی قیمت اور مقامی طلب بڑھنے پر درآمدات میں اضافہ کردیا . رواں مالی سال5 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 7 ارب 8 کروڑ90 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکا ہے . گزشتہ مالی سال5 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ 1 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سرپلس تھا . . .

متعلقہ خبریں