ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، بابر اعظم پہلی پوزیشن پر آگئے

لاہور (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کپتان بابراعظم ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئے۔انگلینڈ کے ڈاوڈ ملان بھی 805 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر موجود ہیں۔


قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے، وہ چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گئے، ٹی ٹوئنٹی میں فخر زمان 37 سے 39 ویں نمبر پر چلے گئے۔ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے وانندو ہسارنگا کا پہلا نمبر، پاکستان کے شاداب خان کا 9واں نمبر برقرار ہے۔
ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لابوشین نے جو روٹ سے پہلی پوزیشن چھین لی، بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر موجود ہیں۔قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی تیسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ حسن علی دسویں سے گیارہویں نمبر پر آ گئے۔