بلدیاتی انتخابات میں شکست پر وزیراعظم کا بڑا ایکشن، وزیراعلیٰ کے کیلئے سخت حکم جا ری کردیا؟

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں شکست کےبعد وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ محمود خان کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ذرائع کےمطابق وزیراعظم کے طلب کرنے پر محمود خان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وزیراعظم کو بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر بریفنگ دیں گے۔ذرائع کے مطابق وزرا کو ان کے حلقوں میں شکست، الیکشن میں کہاں اور کیوں شکست ہوئی، اس تمام صورتحال پر وزیراعلیٰ وزیراعظم کو رپورٹ دیں گے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی وزیراعظم کو ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق آگاہ کریں گے

جب کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران ساتھ نہ دینے والے ارکان پارلیمنٹ اور سینئر رہنماؤں کی نشاندہی کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے کی حکمت عملی کے لیے گائیڈ لائنز دیں گے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں جے یو آئی نے واضح کامیابی حاصل کی جس میں اسے چیئرمین کی 17 اور میئر کی 3 نشستیں ملیں جب کہ ایک بھی میئر شپ پی ٹی آئی کے حصے میں نہ آئی۔

Recent Posts

کیوبا میں کینیڈین شہری کی موت، اہلخانہ کو کسی اور کی لاش موصول

کیوبیک(قدرت روزنامہ)کینیڈا میں ایک فیملی کو اپنے والد کی کیوبا میں ہوئی موت کی افسوسناک…

5 mins ago

ذیا بیطس سے متعلقہ کیمیکل کینسر کےخطرات بڑھا سکتا ہے، تحقیق

سنگاپور(قدرت روزنامہ)ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ذیا بیطس کے بے قابو ہونے…

18 mins ago

سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد ہر سطح پر…

30 mins ago

چاند کا تفصیلی ارضیاتی نقشہ جاری

بیجنگ(قدرت روزنامہ)چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) نے چاند کا اب تک کا سب…

32 mins ago

جسٹس بابرستار کےخلاف مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ کی تشکیل کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فارق ممکنہ طور پر…

45 mins ago

موبائل سم بندش کے احکامات صارفین کےقانونی حقوق سے متصادم ہیں: ٹیلی کام انڈسٹری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی موبائل سم بلاک کرنےکے معاملے…

1 hour ago