وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نئی ماڈل پناہ گاہوں کی بنیاد رکھ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نئی ماڈل پناہ گاہوں کی بنیاد رکھ دی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہوں میں لوگوں کو معیاری کھانا فراہم کرنے کی ہدایت کی، پناہ گاہوں کی تعمیر کا مقصد مزدوروں کو موسم کی سختیوں سے بچانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں مزید نئی ماڈل پناہ گاہوں کی بنیاد رکھی ہے، وزیراعظم عمران خان نے احساس ٹیم، سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کی تعریف کی ۔
وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ پناہ گاہوں میں لوگوں کو معیاری کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ترلائی، ترنول، جی 9 اور منڈی موڑ میں نئی پناہ گاہیں قائم کی جارہی ہیں۔

پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں 4 ماڈل پناہ گاہیں تعمیر ہوں گی۔ تعمیراتی ماڈل کے تحت انفرااسٹرکچر اور سہولیات کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا۔

پناہ گاہوں کی تعمیر کا مقصد مزدوروں کو موسم کی سختیوں سے بچانا ہے۔ پناہ گاہوں کی نئی تعمیرات میں ون ونڈو احساس مراکز بھی قائم ہوں گے۔دوسری جانب وزیر اعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشترنے احساس راشن رجسٹریشن پر بریفنگ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ احساس راشن رجسٹریشن کے سلسلے میں پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کریانہ ریٹیلرز اور خاندانوں کے ساتھ جاری رجسٹریشن مہم میں تعاون کریں، حکومت سبسڈی کی رقم اور8 فیصد خصو صی کمیشن کریانہ ریٹیلرز کو براہ راست ان کے بینک اکاونٹس میں فراہم کرے گی، ہر سہ ماہی میں، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کریانہ مالکان کو کاروں، موٹر سائیکلوں، موبائل فونز اور دیگر کئی انعامات سے نوازنے کے لیے لکی قرعہ اندازی بھی کی جائے گی۔

Recent Posts

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ڈینگی وبا پھیلنے سے…

3 mins ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف…

8 mins ago

شناخی کارڈ کون جاری کرے گا؟ وزیر داخلہ کے دورہ نادرا کے بعد کنفیوژن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ نادرا کے بعد یہ کنفیوژن پیدا…

14 mins ago

احسن اقبال کا قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے سینٹرل ایشین والی…

16 mins ago

دبئی لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے، نیب سے کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دبئی لیکس کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، فیڈرل بورڈ…

21 mins ago

وزیراعظم کی کرغستان میں پاکستانی سفیر کو طلباء کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

29 mins ago