وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نئی ماڈل پناہ گاہوں کی بنیاد رکھ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نئی ماڈل پناہ گاہوں کی بنیاد رکھ دی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہوں میں لوگوں کو معیاری کھانا فراہم کرنے کی ہدایت کی، پناہ گاہوں کی تعمیر کا مقصد مزدوروں کو موسم کی سختیوں سے بچانا ہے . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں مزید نئی ماڈل پناہ گاہوں کی بنیاد رکھی ہے، وزیراعظم عمران خان نے احساس ٹیم، سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کی تعریف کی .

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ پناہ گاہوں میں لوگوں کو معیاری کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے . وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ترلائی، ترنول، جی 9 اور منڈی موڑ میں نئی پناہ گاہیں قائم کی جارہی ہیں . پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں 4 ماڈل پناہ گاہیں تعمیر ہوں گی . تعمیراتی ماڈل کے تحت انفرااسٹرکچر اور سہولیات کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا . پناہ گاہوں کی تعمیر کا مقصد مزدوروں کو موسم کی سختیوں سے بچانا ہے . پناہ گاہوں کی نئی تعمیرات میں ون ونڈو احساس مراکز بھی قائم ہوں گے . دوسری جانب وزیر اعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشترنے احساس راشن رجسٹریشن پر بریفنگ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ احساس راشن رجسٹریشن کے سلسلے میں پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کریانہ ریٹیلرز اور خاندانوں کے ساتھ جاری رجسٹریشن مہم میں تعاون کریں، حکومت سبسڈی کی رقم اور8 فیصد خصو صی کمیشن کریانہ ریٹیلرز کو براہ راست ان کے بینک اکاونٹس میں فراہم کرے گی، ہر سہ ماہی میں، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کریانہ مالکان کو کاروں، موٹر سائیکلوں، موبائل فونز اور دیگر کئی انعامات سے نوازنے کے لیے لکی قرعہ اندازی بھی کی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں