اس لڑکی کی اصل عمر کا اندازہ لگانا ناممکن . . .

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہمارے آس پاس اکثر ایسے لوگ ہوتے ہیں جو اپنی عمر سے کئی برس چھوٹے یا پھر کئی سال بڑے نظر آتے لیکن امریکا کی شاؤنا رے کو دیکھ کر شائد ہی کوئی انسان ایسا ہوگا جو اس کی صحیح عمر بتاسکے گا . امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاؤنا رے اس وقت 22 برس کی ہیں لیکن ان کی جسمانی ساخت ایسی ہے جیسے وہ 8 سال کی کم سن اور معصوم بچی ہوں .

شاؤنا رے جب پیدا ہوئیں تو عام بچوں کی طرح ہی تھیں لیکن ابھی وہ صرف 6 ماہ ہی کی تھی کہ ڈاکٹروں نے اس کے والدین کو بتایا کہ اسے دماغ کا کینسر ہے، شاؤنا نے اس موذی بیماری کو شکست تو دے دی لیکن اس کے اثرات ساری زندگی ہی اس کے ساتھ رہیں گے . ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کینسر کے علاج سے کبھی کبھار مریض پر دیگر اندرونی مسائل بھی پیدا ہوجاتے ہیں . کینسر کے علاج کے دوران شاؤنا کی کیمو تھراپی ہوئی جس کے نتیجے میں جہاں اس کے دماغ میں موجود کینسر کے خلیات ختم ہوئے وہاں اس کے پیچوٹری گلینڈز کو بھی شدید نقصان پہنچا . اس صورت حال کے حوالے سے شاؤنا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے مجھے بتایا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ میری جسمانی افزائش بھی ہوئی لیکن اس دوران میری ہڈیاں آپس میں مل گئیں، جس کی وجہ سے میرا قد صرف 3 فٹ 10 انچ ہے . وہ ہر وہ کام کرتی ہیں 22 سال کی لڑکی عام طور پر کرتی ہے لیکن اس کے ظاہری خدوخال کی وجہ سے اسے اکثر اوقات مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے . پیچوٹری گلینڈ کیا ہیں اور اس کا کیا کام ہے؟ پچوٹری گلینڈ آنکھوں ‌کے پیچھے اور دماغ کے نیچے ہوتا ہے، یہ گلینڈ 5 الگ الگ قسم کے ہارمون خارج کرتا ہے، ان میں سے کچھ ہارمون انسان کے قد کاٹھ اور جنسی نشو و نما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں