اس لڑکی کی اصل عمر کا اندازہ لگانا ناممکن . . .

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہمارے آس پاس اکثر ایسے لوگ ہوتے ہیں جو اپنی عمر سے کئی برس چھوٹے یا پھر کئی سال بڑے نظر آتے لیکن امریکا کی شاؤنا رے کو دیکھ کر شائد ہی کوئی انسان ایسا ہوگا جو اس کی صحیح عمر بتاسکے گا۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاؤنا رے اس وقت 22 برس کی ہیں لیکن ان کی جسمانی ساخت ایسی ہے جیسے وہ 8 سال کی کم سن اور معصوم بچی ہوں۔
شاؤنا رے جب پیدا ہوئیں تو عام بچوں کی طرح ہی تھیں لیکن ابھی وہ صرف 6 ماہ ہی کی تھی کہ ڈاکٹروں نے اس کے والدین کو بتایا کہ اسے دماغ کا کینسر ہے، شاؤنا نے اس موذی بیماری کو شکست تو دے دی لیکن اس کے اثرات ساری زندگی ہی اس کے ساتھ رہیں گے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کینسر کے علاج سے کبھی کبھار مریض پر دیگر اندرونی مسائل بھی پیدا ہوجاتے ہیں۔ کینسر کے علاج کے دوران شاؤنا کی کیمو تھراپی ہوئی جس کے نتیجے میں جہاں اس کے دماغ میں موجود کینسر کے خلیات ختم ہوئے وہاں اس کے پیچوٹری گلینڈز کو بھی شدید نقصان پہنچا۔اس صورت حال کے حوالے سے شاؤنا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے مجھے بتایا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ میری جسمانی افزائش بھی ہوئی لیکن اس دوران میری ہڈیاں آپس میں مل گئیں، جس کی وجہ سے میرا قد صرف 3 فٹ 10 انچ ہے۔ وہ ہر وہ کام کرتی ہیں 22 سال کی لڑکی عام طور پر کرتی ہے لیکن اس کے ظاہری خدوخال کی وجہ سے اسے اکثر اوقات مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پیچوٹری گلینڈ کیا ہیں اور اس کا کیا کام ہے؟

پچوٹری گلینڈ آنکھوں ‌کے پیچھے اور دماغ کے نیچے ہوتا ہے، یہ گلینڈ 5 الگ الگ قسم کے ہارمون خارج کرتا ہے، ان میں سے کچھ ہارمون انسان کے قد کاٹھ اور جنسی نشو و نما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Recent Posts

یورپ کے 12 ممالک میں پاکستان کے پرچم نظر آئیں گے لیکن کیسے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سیاحت کے اعتبار سے دنیا کے پسندیدہ ممالک میں سے ایک…

6 mins ago

داد رسی نہ ہوئی تو ریل گاڑیاں روک دیں گے، صدر کسان اتحاد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پچھلے کئی روز سے پنجاب کے کسان احتجاج کر رہے ہیں جن…

9 mins ago

ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے لیے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر آصف علی زرداری نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات شروع…

16 mins ago

عمران خان کا ٹیلی گراف میں مضمون: غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان…

18 mins ago

قومی ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی کامیابی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی…

46 mins ago

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، کیا اب لائیو میٹنگ کا انعقاد کیا جا سکے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میٹا کی مسیچنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے ’ایونٹس‘ کے نام سے ایک…

54 mins ago