کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمۂ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مکینوں کو اتوار اور پیر کو بارش کی نوید سنا دی . ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم 25 دسمبر کو ملک میں داخل ہو سکتا ہے .

انہوں نے بتایا کہ اس مغربی سسٹم کے تحت کراچی میں 26 اور 27 دسمبر کو ہلکی بارش کا امکان ہے . ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ 28 دسمبر سے شہرِ قائد سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہے گا . انہوں نے مزید بتایا ہے کہ اس دوران کراچی کا درجۂ حرارت 9 سے 10 ڈگری تک رہ سکتا ہے . ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ اگلے ماہ (جنوری 2022ء) کے پہلے ہفتے بھی شہر میں سردی کی لہر برقرار رہے گی . . .

متعلقہ خبریں