ایران میں 77 طبی مراکز اور 65 تعلیمی اداروں سمیت 20 ہزار عمارتیں تباہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسرائیل امریکا جنگ کے دوران ایران بھر میں تقریباً 20 ہزار شہری عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ایران کی حلال احمر سوسائٹی نے کہا ہے کہ جاری رپورٹ کے مطابق ابتدائی جائزوں سے معلوم ہوا ہے کہ تقریباً 19 ہزار 734 شہری عمارتیں متاثر ہوئی ہیں۔
انسانی ہمدردی کی تنظیم کا کہنا ہے کہ متاثر ہونے والی عمارتوں میں اسپتال، اسکول اور امدادی مراکز بھی شامل ہیں۔
حلال احمر کے مطابق حملوں میں 77 طبی مراکز اور 65 تعلیمی ادارے بھی نقصان کا شکار ہوئے۔
تنظیم نے مزید بتایا کہ اس کے اپنے زیر انتظام 16 امدادی مراکز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

WhatsApp
Get Alert