انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت اور جمہوریت پسند سیاستدانوں کے خلاف مہم جوئی کی گئی، وفاق کے غیر منصفانہ سلوک کی وجہ سے سانحۂ مشرقی پاکستان رونما ہوا . آصف زرداری نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے تحت صوبوں کی خود مختاری کا احترام کیا جائے اور صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ بھی دیا جائے . . .
کراچی (قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف علی زرداری نے بانیٔ پاکستان کے یومِ پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے قائد اعظم کے انتقال کے بعد ان کے اصولوں کی نفی کی گئی . ایک بیان میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ ملک بنایا تھا، وہ ناصرف قانون دان بلکہ سیاستدان اور ترقی پسند لیڈر تھے .
متعلقہ خبریں