رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ میں ملک کی مقامی کمپنیوں نے 2 کروڑ 21 لاکھ موبائل فون سیٹ تیار کئے جب کہ گزشتہ سال اسی دورانیے میں 99 لاکھ سے زائد موبائل فون سیٹ تیار کئے گئے تھے . رواں سال تیار کئے گئے موبائل فونز میں سے 90 لاکھ سے زائد 4 جی اسمارٹ فون تھے . پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر موبائل فونز کی تیاری کا بڑھتا رجحان موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ اتھارٹی کے ریگولیٹری نظام میں مثبت تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے . وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال کے دوران مقامی سطح پر ریکارڈ موبائل فون کی تیاری کے باوجود صرف جولائی سے نومبر کے دوران 85 کروڑ ڈالرز سے زائد مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے . . .
کراچی (قدرت روزنامہ)رواں سال کے دوران ملک میں مقامی سطح پر تیار کئے گئے موبائل فونز کی تعداد 2 کروڑ21 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے .
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کے ابتدائی 11 ماہ (جنوری تا نومبر 2011) کے دوران پاکستان کے مقامی مینوفکچرنگ پلانٹس میں بننے والے موبائل فون کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں دگنی سے زیادہ ہوگئی ہے .
متعلقہ خبریں