زیارت میں برف باری، سیاحوں کی بڑی تعداد تفریح کے لئے پہنچ گئی

زیارت (قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد تفریح کےلئے زیارت پہنچ گئی۔بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی برف باری اور بارش کے بعد ضلع زیارت اور اطراف کے علاقوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد تفریح کے لئے پہنچ گئی

موسم سے لطف اندوز ہونے والوں کےلیےسرکاری ریسٹ ہاؤس بھی کھول دئیے گئےاورراستوں کی صفائی کے لئے پی ڈی ایم اے کی بھاری مشینری بھی پہنچادی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان میں 4 ملی میٹر،کوئٹہ میں 2 ، سبی میں اب تک 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں منفی 2، کوئٹہ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔کوہلو،لورالائی،مستونگ اور خضدار میں بھی بارش کے بعد چائے خانےآباد ہوگئےاورشہریوں نےسبز چائے کا استعمال شروع کردیا۔ چائے فروش کہتے ہیں کہ اس موسم میں ان کا کام اچھا ہو جاتا ہے ۔